(ایجنسیز)
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مقدس اور تاریخی مقامات کی نگرانی ایک یہودی تنظیم"العاد" کے سپرد کی ہے۔ یہ تنظیم فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاری کے پھیلاؤ میں پہلے بھی بدنامی کی حد تک مشہور ہے۔
اسرائیلی اخبار"ہارٹز" کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز نیتن یاھو کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بیت المقدس میں "توراتی پارک" کی نگرانی "العاد" کو سونپنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہ تنظیم فلسطین میں پہلے
ہی یہودی توسیع پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔ مبصرین کے خیال میں"العاد" کو فلسطین کے تاریخی مقامات کی نگرانی سونپے جانے کا مقصد شہر کے مقدس مقامات کو مزید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق العاد دیواربراق کی جنوبی سمت میں موجود تمام تاریخی اور اسلامی عمارتوں کی نگرانی کرے گی اور اپنی مرضی سے ان میں ردو بدل کرنے کی مجاز ہو گی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں "العاد" نے سلوان کالونی میں "عیر ڈیوڈ" نامی ایک یہودی پروجیکٹ کی نگرانی کر رہی ہے۔